ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / حکمراں پارٹی کے لوگوں کی جانب سے افواہ پھیلانا تشویش باعث: مایاوتی

حکمراں پارٹی کے لوگوں کی جانب سے افواہ پھیلانا تشویش باعث: مایاوتی

Thu, 04 Jul 2019 12:27:59    S.O. News Service

لکھنؤ،4؍جولائی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )حکمراں جماعت کے ارکان کی طرف سے قانون ہاتھ میں لینے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے بدھ کو کہا کہ بی جے پی قیادت کی جانب سے گاہے بگاہے توبیخ کی بعدبھی اب تک صورت حال میں کوئی بہتری نہیں آئی ہے۔ مایاوتی نے ٹویٹ کیا کہ ملک بھر میں ہر سطح پر حکمراں پارٹی کے لوگوں کی طرف سے جس طرح سے قانون کو کھلے عام ہاتھ میں لے کر افراتفری پھیلائی جارہی ہے، وہ مسلسل سنگین تشویش کا موضوع ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی قیادت کی طرف سے زجرو توبیخ کے بعد بھی صورت حال میں کوئی بہتری نہیں آئی ہے اور نہ ہی کوئی اس کی ضمانت ہے۔بی ایس پی سربراہ کا یہ تبصرہ وزیر اعظم نریندر مودی کے اس سخت پیغام کے بعد آئی ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بدسلوکی قطعی برداشت نہیں کی جاسکتی ہے ۔


Share: